لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی میں اضافہ، سموگ میں کمی

Last Updated On 03 November,2018 01:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بونداباندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ سموگ میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ہفتے کو لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن میں آج بھی کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ جب کہ لواری ٹاپ پر 8 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی، گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
 

Advertisement