سفارتکاری کی آڑ میں غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام

Last Updated On 28 November,2018 09:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سفارتکاری کی آڑ میں غیر ملکی کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں ہیروئن قطر لے جانے والا بھی دھر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کویتی سفارتی اہلکار خالد الباسط غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے کویت جا رہا تھا، چیکنگ کے دوران 46 ہزار 500 ڈالر برآمد ہونے پر اسے طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا اور ڈالرز کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لئے۔

سمگلنگ کے دوسرے واقعہ میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دوحہ جانے والے آزاد کشمیر کے رہائشی شبیر کے بیگ سے 4 کلو 350 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔