پاکستان 70 سال سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے: شاہ محمود

Last Updated On 29 November,2018 03:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان 70 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، 75 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

 بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے 2 اہم ملک ہیں، ماضی کو بھول کر مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، پاکستان 70 سال سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہا ہے، 75 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا مذاکرات سے دونوں ملک مسائل حل کر سکتے ہیں، سارک رکن ممالک کا خطے میں اہم کردار ہے، خطے کی ترقی پائیدار امن سے مشروط ہے۔