العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

Last Updated On 03 December,2018 11:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست احتساب عدالت میں دائرکر دی گئی۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر واثق ملک نے اپنے حتمی دلائل میں کہا کہ سابق وزیراعظم کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے آئے، ادائیگی تسلیم اور ثابت شدہ ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نوازشریف کے مطابق یہ رقوم تحفے کی شکل میں ملی جسکا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
 

Advertisement