دونوں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل شروع

Last Updated On 03 December,2018 06:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں دونوں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل شروع ہو گیا۔ خواتین کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

ٹریفک پولیس کی طرف سے دو دنوں تک آگاہی مہم چلائے جانے کے بعد عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل شروع ہو گیا۔ شاہراہ قائداعظم پر سفر کے لیے موٹر سائیکل چلانے والے کے لیے تو ہیلمٹ پہننا ہے لازمی لیکن اب پیچھے بیٹھے مسافر کو بھی ہیلمٹ پہننا ہوگا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کا چالان ہو گا۔

پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے بھی کمر کس لی ہے اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اِس حوالے سے خواتین کو بھی نہیں استثنیٰ حاصل نہیں ہے جس پر شہریوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل بھی آ رہا ہے۔

اگلے مرحلے میں موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مررز لگانے کی پابندی پر عمل کرانے کی تیاری بھی شروع ہے۔
 

Advertisement