امریکا افغان عمل میں پاکستان کے کردار کا خواہشمند ہے: وزیراعظم

Last Updated On 06 December,2018 08:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کا کہنا ہے امریکا افغانستان میں امن کیلئے ہماری مدد چاہتا ہے، ڈومور کے بجائے ہمارا کردار افغانستان میں قیام امن تھا، کسی کی جنگ لڑنے کیلئے ہمیں مدد دی جاتی رہی، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 15 سال سے کہہ رہا تھا افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، اللہ کا شکر ہے اب ہم کسی کی جنگ نہیں لڑ رہے، یمن میں قیام امن کیلئے ایران اور سعودی عرب سے بات کی، یمن میں قیام امن کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا بھارت نے کرتارپور راہداری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، سکھ برادری کے ردعمل پر بہت خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا اپنی معاشی ٹیم کو شاباش دینا چاہتا ہوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، معاشی ٹیم نے ایسا ماحول بنایا کہ سرمایہ کار آرہے ہیں۔

 

Advertisement