شراب کے اجازت نامے منسوخ کرنے کا آئینی ترمیمی بل مسترد

Last Updated On 11 December,2018 09:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں شراب کے اجازت نامے منسوخ کرنے کا آئینی ترمیمی بل مسترد کر دیا گیا۔ ایم ایم اے اور حکومت کی بل کی حمایت، پی پی اور ن لیگ نے مخالفت کی، اجلاس کو ایجنڈے کے مطابق نہ چلانے پر اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی۔

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن رمیش کمار نے آئین کے آرٹیکل 37 میں ترمیم کا نجی بل پیش کرنے کی اجازت چاہتے ہوئے کہا کہ شراب اسلام، ہندومت اور مسیحی سمیت تمام مذاہب میں حرام ہے، اس کے اجازت نامے منسوخ کئے جائیں۔ ڈپٹی سپیکر نے ایوان کی اکثریت کی مخالفت پر بل پیش کرنے سے روک دیا۔ ایم ایم اے ارکان نے اس پر احتجاج کیا۔

رمیش کمار کے مسترد بل پر دوبارہ ووٹنگ کے مطالبہ کیا تو اپوزیشن نے اسے ایجنڈے اور قواعد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ اجلاس کی کارروائی بدھ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

 

Advertisement