اعجاز احمد چودھری کے والد انتقال کر گئے

Last Updated On 19 December,2018 04:34 pm

لاہور: ( روزنامہ دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چودھری کے والد مختار احمد چودھری انتقال کر گئے۔ مختار احمد کچھ روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مختار چوہدری تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کے والد تھے۔ مختار چوہدری گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور لاہورکے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ نجی ہسپتال میں دوران علاج ہی منگل کے روز مختار چوہدری انتقال کر گئے۔ تحریک انصاف کی قیادت سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے بھی مختار چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔