'کراچی میں غریبوں کےگھر گرے، بلاول ہاوس کی دیوارکب گرے گی'

Last Updated On 16 December,2018 03:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بلاول ہاوس کی تعمیر دیوار کو مسمار نہ کرنے پر مئیر کراچی وسیم اختر سے جواب مانگ لیا، کہتے ہیں کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن منصفانہ نہیں ہے، غریبوں کے مکان گرائے جارہے ہیں، خرم شیر نے ایم کیوایم کے بیرون ملک مقیم رہنما بابر غوری کے شادی ہالز پر بھی سوالات اٹھا دیئے۔

تجاوزات کے خلاف کراچی میں کے ایم سی کا آپریشن، پی ٹی آئی کے کھلاڑی کو کئی خدشات لاحق ہو گئے، خرم شیر زمان نے مئیر کراچی کے خلاف پریس کانفرنس میں کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں امیروں کو تحفظ اور غریبوں کے گھر گرائے جارہے ہیں۔ سیاستدانوں کے خلاف کب کاروائی ہوگی۔

خرم شیر زمان نے سوال کیا کہ بلاول ہاوس کے قریب دس سال سے تعمیر دیوار کیوں نہیں توڑی گئی۔ خرم شیر زمان نے یہ بھی بتا دیا کہ بلاول ہاوس کی دیوار کیسے کھڑی کی گئی، ساتھ ہی بابر غوری کے شادی ہال گرانے کا مطالبہ کر دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پچاس
کروڑ ہرجانے کا جواب جلد دینے کا اعلان بھی کیا۔

 

Advertisement