شوکت بسرا نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

Last Updated On 13 December,2018 05:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سابق سینئر رہنما شوکت بسرا نے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق رہنما شوکت بسرا وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ، واضح رہے کہ شوکت بسرا سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی ہیں۔

 یاد رہے 2018 الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اہم رہنما ندیم افضل چن نے بھی پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ندیم افضل چن نے 19 اپریل کو بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی تھی جہاں انھوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ نذر محمد گوندل، بابر اعوان سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

 

Advertisement