اپنے کرتوت کا پتہ ہے اسی لئے اپوزیشن کو اپنی پڑگئی: فواد چودھری

Last Updated On 12 December,2018 08:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپنے کرتوت کا پتہ ہے اسی لئے اپوزیشن کو اپنی پڑگئی، سعد رفیق کی گرفتاری ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ہوئی، نیب پر کنٹرول نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی تربیت میں مسئلہ ہے دوسروں کی بات نہیں سنتے، رونا دھونا ہی کرنا ہے یا جواب بھی سننا ہے، سعد رفیق کی گرفتاری ہائیکورٹ میں مکمل سماعت کے بعد کی گئی۔ انہوں نے کہا چور کی داڑھی میں تنکا، اپوزیشن کو اپنے کرتوت یاد ہیں، اپوزیشن والے گھبرا گئے ہیں یہ جواب نہیں سنتے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا موجودہ حکومت احتساب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی، ہمیں نہیں معلوم نیب نے کن کیسز میں لوگوں کو گرفتار کیا، انوکھے لاڈلے اب کھیلنے کو چاند مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 10 سال میں جیسے ملک چلایا سب کے سامنے ہے، اپوزیشن میں بات سننے کا حوصلہ ہی نہیں۔
 

Advertisement