اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

Last Updated On 12 December,2018 06:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا, عدالت نے دائر کردہ درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا.

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بینچ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔

نیب زلفی بخاری کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کر رہی ہے جب کہ وزیراعظم کے مشیر نیب دفتر میں پیش ہو کر تفتیش کا سامنا بھی کر چکے ہیں۔