طاہر بشیر چیمہ نیب کے ریڈار پر، تحقیقات شروع

Last Updated On 18 December,2018 12:50 pm

ملتان: (دنیا نیوز) صوبہ جنوبی پنجاب محاز کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ نیب کے ریڈارپر آگئے، نیب نے طاہر بشیر چیمہ اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں، سابق ایم این اے طاہر بشیر چیمہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

سابق ایم این اے اور اور صوبہ جنوبی پنجاب محاز کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ کے خلاف نیب ملتان نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے طاہر بشیر چیمہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

نیب ملتان کی جانب سے طاہر بشیر چیمہ سے متعلق مختلف اداروں کو خط لکھے گئے، طاہر بشیر چیمہ کی اہلیہ عاصمہ طاہر چیمہ، بیٹی فاطمہ، حاجرہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا جبکہ طاہر بشیر چیمہ کے بیٹے اللہ داد، مدثر، امداد اللہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔
 

Advertisement