سیالکوٹ: ن لیگ کی خاتون رہنماء کے گھر پر فائرنگ، والدہ زخمی

Last Updated On 22 December,2018 06:15 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سٹی صدر نصرت جمشید کے گھر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

تھانہ کوتوالی کے علاقہ نشاط پارک میں نامعلوم افراد کی جانب سے سٹی صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کی زد میں آ کر نصرت جمشید کی والدہ زخمی ہو گئیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار چادر اوڑھے ہوئے گلی سے گزرتا ہے اور فائرنگ کر کے فرار ہو جاتا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ ن کے ورکر اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
 

Advertisement