شالیمار ٹرین اور ملت ایکسپریس میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

Last Updated On 24 December,2018 01:50 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) شالیمار ٹرین اور ملت ایکسپریس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، حادثے میں 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریسکیو ٹیموں‌ نے امدادی کارروائیاں‌ شروع کر دیں.

فیصل آباد کے قریب 2 ٹرینیں ٹکرا گئیں، شالیمار اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ 6 مسافر شدید زخمی ہو گئے تاہم ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک پر ٹریفک بھی معطل ہو گئی۔
 

Advertisement