مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

Last Updated On 26 December,2018 01:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں سابق وزیراعظم نوازشریف سےملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔ مریم نواز نے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال بھی کیا۔

 

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں والد سے ملاقات کی۔ مریم گھر سے کھانا، روزمرہ استعمال کی ضروری چیزیں بھی ہمراہ لے کر آئیں۔

نوازشریف اور مریم کی ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں کرائی گئی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔ مریم نواز نے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال بھی کیا۔

نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں چار ہزار چار سو ستر نمبرالاٹ کیا گیا ہے، ان کو جمعرات کے روز صرف اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ہے جبکہ ملاقات کے لیے دوپہرایک سے ڈھائی بجے تک کا وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف کو ٹی وی، اخبار، ذاتی لباس، گھر کے بستر سمیت دوسری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔