'عمران خان مصنوعی وزیر اعظم، موجودہ سیٹ اپ زیادہ دیر نہیں چل سکتا'

Last Updated On 27 December,2018 02:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) احسن اقبال کا کہنا ہے عمران خان مصنوعی وزیر اعظم ہیں، موجودہ سیٹ اپ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا، ن لیگ میں قیادت کا کوئی فقدان نہیں، مشاورت سے معاملات چلتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس لیڈر نے پاکستان کو وقار دیا وہ جیل میں بند ہے، ن لیگ نے 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، 125 دنوں میں 10 سال جتنی مہنگائی بڑھی۔ انہوں نے کہا ریفرنسز میں صرف نواز شریف کو نشانہ بنایا گیا، جس نے ملک کا مذاق بنایا آج وہ وزیراعظم ہے، تحریک انصاف کی حکومت کبھی بھی ختم ہوسکتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کھیل کسی بھی وقت ان کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار کمیٹی کے پاس بھی ہے، پارٹی میں کسی قسم کی قیادت کا بحران نہیں، چاہتے ہیں لوگ جان سکیں عمران خان دھوکے باز تھے، پی ٹی آئی کوووٹ دینے والے اب جھولی پھیلا کر ان کے جانے کی دعا کر رہے ہیں۔
 

Advertisement