دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر: فنڈ ریزنگ مہم کیلئے اوورسیزتنظیم بھی متحرک

Last Updated On 27 December,2018 09:46 am

لاہور: (روزنامہ دنیا ) دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اورسیز پاکستانیوں کی تنظیم آئی ایم پاکستان موومنٹ فنڈ ریزنگ مہم کیلئے متحرک ہو گئے۔

آئندہ سال فنڈ ریزنگ کیلئے مارچ کے مہینے میں موجودہ چیف جسٹس دنیا کے مختلف شہروں میں آٹھ تقریبات میں شرکت کریں گے ،اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم آئی ایم پاکستان موومنٹ کے چیئرمین سید احمد کا کہنا تھا کہ 2025 تک پاکستان میں پانی کا بحران شدت اختیار کر جائیگا، اس سے نمٹنے کیلئے چیف جسٹس نے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا جسکے دو ماہ میں بہترین نتائج ملے ہیں، آئندہ سال مارچ میں چیف جسٹس دنیا کے آٹھ ممالک کے مختلف شہروں میں فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کرینگے۔

صدر نیئر رضوی نے کہا ہے کہ ہم جتنے بھی دورے فنڈ ریزنگ کیلئے کر رہے ہیں، وہ اپنے پیسوں سے کرتے ہیں، عہدیداروں نے کہا ہے کہ اگر اوورسیز پاکستانی ایک ہزار ڈالر بھی دیں تو ڈیم کیلئے فنڈنگ جلد مکمل ہو سکتی ہے۔
 

Advertisement