شیخ رشید کا چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا انتخاب چیلنج کرنے کا اشارہ

Last Updated On 27 December,2018 06:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان میرا بھائی ہے اور احتساب کے لئے اس کا ہونا ضروری ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی زمین پر قائم نجی کلب کا قبضہ واگزار کرانے کے لئے چیف جسٹس نے بڑا فیصلہ دیا ہے، اس کو چاہے مشرف دور میں لیز کیا گیا لیکن بد دیانتی میں جو بھی ذمے دار ہوا سزا ملے گی۔ انہوں نے عمران خان کو احتساب کے لئے ضروری قرار دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اندر سے ملی ہوئی ہے لیکن اب نواز اور زرداری خاندان کی سیاست ختم ہو چکی، پبلک اکاونٹس کمیٹی چئیرمین معاملہ عدالت تک لے جانے کا اشارہ دے دیا۔ سال 2019 کو شیخ رشید نے دنیا کے لئے اہم قرار دیا اور کہا کہ پانچ ریاستوں میں شکست کے بعد مودی سرکار سرحدوں پر سرجیکل سٹرائیک اور چھیڑ چھاڑ کر سکتی ہے۔