ایبٹ آباد کے قریب کار کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Last Updated On 29 December,2018 01:52 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد کے قریب کار کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ابیٹ آباد واہ کینٹ سے سیر و سیاحت کے لئے آنے والی فیملی کی گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی حاندان سے ہے، شدید زخمی ہونے والے کبیر اور اسد اللہ کو ایوب میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement