آصف زرداری کیخلاف نااہلی ریفرنس 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 31 December,2018 08:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف زرداری کیخلاف نااہلی ریفرنس 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے درخواستگزار خرم شیرزمان کو نوٹس جاری کر دیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق،سابق صدر آصف زرداری کو ابتدائی سماعت کیلئے نوٹس جاری نہیں کیا گیا، ابتدائی سماعت پر ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوگا۔

 یاد رہے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے امریکا میں مبینہ فلیٹ چھپانے کے الزام میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سابق صدر این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، آصف زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہے، الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں ہے، اثاثے چھپانا آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے زمرے میں آتا ہے، آئین کے مطابق آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے، سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔

Advertisement