لورالائی: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، 4 کان کن جاں بحق

Last Updated On 02 January,2019 02:35 pm

لورالائی: (دنیا نیوز) دکی کے علاقے چمالنگ کے ایک کوئلہ کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جبکہ 2 زخمی بھی ہوگئے۔

چیف انسپکٹر مائنز کے مطابق جاں بحق کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، مرنے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول ہیں، دکی، چمالنگ، ہرنائی میں مزدوروں کے علاج معالجے حادثے کے دوران ان مزدوروں کا کوئی انتظام نہیں جبکہ مائنز کا دفتر کئی سالوں سے بند اور آفیسران کوئٹہ میں بیٹھ کر تنخواہیں حاصل کرتے ہیں۔