پاک فوج کے زیراہتمام خضدار میں 2 روزہ رنگا رنگ سپورٹس گالا

Last Updated On 23 December,2018 03:55 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) خضدار میں پاک فوج کے زیراہتمام 2 روزہ رنگا رنگ سپورٹس گالا منعقد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ مختلف کالجوں کے 35 سو طلبا نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں منعقدہ سپورٹس گالا میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔ پاک فوج کے زیر اہتمام کھیلوں کے اس میلے میں شرکا کا جذبہ قابل دید تھا اور تقریبا 35 سو طلبا نے کھیلوں میں حصہ لیا جبکہ طالبات بھی پیش پیش رہیں۔

سپورٹس گالا میں فٹبال، ٹینس اور ٹیبل ٹینس سمیت دیگر گیمز شامل تھیں جن میں مختلف تعلیمی اداروں سے آئے طلبا نے بھرپور ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں فاتح ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر لوک فنکاروں نے علاقائی گیتوں پر مشتمل شاندر پرفارمنس دی جس کے دوران نوجوان بھنگڑے ڈالتے نظر آئے۔