مہمند ڈیم کی تعمیر جنوری کے دوسرے ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان

Last Updated On 02 January,2019 03:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہمند ڈیم کی تعمیر کا باقائدہ آغاز جنوری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔

ملک میں پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے ڈیموں کی تعمیر کا اب باقائدہ آغاز ہو رہا ہے، واپڈا کے جاری اعلامیہ کے مطابق مہنمد ڈیم پر کام جنوری کے دوسرے ہفتے میں شروع کر دیا جائے گا، برسوں سے تاخیر کے شکار منصوبے کو وقت کی ضرورت سمجھا جا رہا ہے۔

واپڈا کے مطابق مہمند ڈیم کی تعمیر کا کام چینی کمپنی کو دیا گیا ہے، ڈیم کی تعمیر سے 800 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی، مہمند ڈیم کی کُل لاگت تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ چائنہ اور پاکستان کی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا ہے، جب یہ بڈنگ اوپن ہوئی تھی تب تحریک انصاف اقتدار میں نہیں تھی، کسی کا ترجمان نہیں لیکن ڈیسکون کو ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں، واپڈا کے پاس کسی جوائنٹ وینچر کی بڈنگ روکنے کا اختیار نہیں۔
 

Advertisement