بد دیانتی کی علامتیں اپنے اعمال پر توبہ کریں، فواد چودھری

Last Updated On 03 January,2019 07:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپوزیشن رہنماؤں کی میڈیا گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اپوزیشن کو عوام اور معیشت کی یاد ستانے لگی، کاش یہ اس وقت یاد آتی جب یہ اقتدار میں تھے۔

فواد چودھری نے کہا کہ انھیں کے بوئے ہوئے کا پوری قوم خمیازہ بھگت رہی ہے۔ انہوں نے معیشت کی جڑیں کھوکھلی کیں، ملک کو قرض کی دلدل میں دھکیلا، آج بین ڈال کر معصوم بننے کی کوشش نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما پریس کانفرنسز کر کے اعانت جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ معاشی مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن زرداری اور نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس کریں اور ان کو لوٹی دولت واپس کرنے کا کہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ باتیں کرنے والوں سے مہمند ڈیم کی تعمیر کا عملی اقدام برداشت نہیں ہو رہا۔ عمران خان کی سب سے بڑی شناخت اس کی دیانتداری ہے۔ بد دیانتی کی علامتیں مشورے دینے کی بجائے اپنے اعمال پر توبہ کریں۔
 

Advertisement