پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کر دیا

Last Updated On 08 January,2019 03:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فردوس شمیم نقوی نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بات نہ مانی گئی تو اپوزیشن اجلاس اسمبلی احاطے میں کرے گی۔

 

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 30 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کی نامزدگی نہیں ہوئی جو خلاف قانون بات ہے، اپوزیشن پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کرتی ہے، کل ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی بات نہ مانی تو اجلاس چلانا مشکل ہوگا، اپوزیشن اجلاس ایوان کے بجائے اسمبلی کے احاطے میں کرے گی۔