راولپنڈی: منشیات فروشوں کی فائرنگ سےشہید پولیس افسر کی نماز جنازہ ادا

Last Updated On 11 January,2019 04:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید پولیس افسر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آر پی او فیاض دیو نے کہا کہ منشیات فروشوں سے لڑائی میں دو ماہ کے دوران دو پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

اے ایس آئی ریاض کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، آر پی او اور سی پی او سمیت پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اے ایس آئی ریاض گذشتہ شب واہ کینٹ میں منشیات فروشوں سے مقابلے میں شہید ہوگئے تھے۔ شہید کی نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی او فیاض دیو نے کہا کہ منشیات فروشوں سے لڑائی میں ہمارے جوان جانیں دے رہے ہیں۔ دو ماہ کے دوران اب تک دو پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

کمشنر راولپنڈی جودت ایاز کا کہنا تھا کہ پولیس کو تمام وسائل فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم اس سال تمام ترقیاتی منصوبوں میں پندرہ سے بیس فیصد کمی کی گئی ہے جس کے باعث متعدد منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

 

Advertisement