بلاول بھٹو زرداری کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

Last Updated On 14 January,2019 11:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بینظیر ایئرپورٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا پرائیویٹ جہاز رن وے سے پھسل گیا۔ رن وے پر پھسلن کے باعث جہاز رن وے سے اترا، تاہم بلاول بھٹو محفوظ رہے اور زرداری ہاؤس روانہ ہو گئے۔