23 جنوری کو کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا، افتخار درانی

Last Updated On 17 January,2019 07:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ 23 جنوری کو کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا ہے۔

افتخار درانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت 23 جنوری کو اکنامک ریفارمز پیکج پیش کرے گی۔ سیلز ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جا رہا نہ ہی دوسرا ٹیکس لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اکنامک ریفارمز پیکج کا عام آدمی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، پیکج کاروبار میں آسانی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement