تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

Last Updated On 21 January,2019 05:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بارش کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوا تھا۔ لاہور کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے رم جھم سے درجہ حرارت مزید گر گیا، موسم بھی حسین ہوگیا، شہر کو ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں اور سرمئی بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ موسم سرد ہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر درمیانی اور بعض پر تیز بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ ڈویژن(سوات، چترال،کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزیدبرفباری کا امکان ہے۔ 

Advertisement