دبئی میں اثاثے: خیبرپختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے

Last Updated On 25 January,2019 03:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) دبئی میں جائیدادیں بنانے والے خیبر پختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے، ایف آئی اے نے 22 افراد کو نوٹس جاری کر دیئے۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 47 افراد کے دبئی میں اثاثے بنانے میں نام سامنے آئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے پشاور نے 22 افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ ایف آئی اے زرائع کے مطابق دیگر افراد کے حوالے سے معلومات ملنے پر مزید نوٹسز جاری کئے جائیں گے، تمام افراد کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو اثاثے بنانے والوں کی آمن سے متعلق تحقیقات کریں گی۔
 

Advertisement