مطالبات کے حق میں سندھ بھر کے ڈاکٹرز کا دوسرے روز بھی احتجاج

Last Updated On 29 January,2019 05:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حیدر آباد، لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ڈاکٹروں نے دوسرے دن بھی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی، مسیحاؤں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مسیحا جان لیوا مرض میں مبتلا مریضوں کی پرواہ کئے بغیر ہر دوسرے مہینے اپنے مطالبات منوانے نکل پڑتے ہیں، سول ہسپتال حیدر آباد میں ہڑتال کے باعث برا حال ہے، حکومت سندھ خاموش ہے۔ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہیں اور الاؤنسز دوسرے صوبوں کے برابر کیے جائیں۔ چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ کے ڈاکٹر بھی پیچھے نہ رہے، او پی ڈی بند ہونے سے مریض بے حال جبکہ لواحقین پریشان ہیں۔

خیر پور میں مسیحاؤں نے اظہار یکجہتی کے طور ساتھ دیا۔ او پی ڈی بند کر دی اور مین دروازے پر تالا ڈال دیا۔ ان کا بھی یہ ہی کہنا ہے اتنے ہی پیسے دو جتنے دوسرے صوبوں کے ڈاکٹروں کو دیئے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement