سندھ حکومت کا جانا طے ہوگیا، حلیم عادل شیخ کی پیش گوئی

Last Updated On 30 January,2019 12:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ حکومت کا جانا طے ہوگیا، بلاول لانگ مارچ کیلئے نکلیں، جگہ جگہ عوام کارکردگی کا سوال کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا جانا طے ہوگیا، وزیراعلی کے تین تین امیدوار ہیں، جیالے ایک دوسرے کے خلاف مواد دیتے ہیں، ان کا بھی حال لندن والوں جیسا ہوگا، اچھے لوگ راستہ الگ کرلیں گے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان میں پاکستان ڈوبنے کا بیان شاید جوش خطابت میں دیا ہو۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا مارچ میں دیکھیے گا کیا ہوتا ہے، منظور وسان کا خواب سچ ثابت ہوگا، سندھ اسمبلی میں سول مارشل لاء لگایا ہوا ہے، اسمبلی میں ہمیں ٹرینی کہا جاتا ہے۔
 

Advertisement