وفاقی کابینہ کا اجلاس: نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری

Last Updated On 31 January,2019 03:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دی گئی، بیشتر ممالک کو آن ارائیول، آن انٹری ویزہ ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دی، قومی ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلے پر کابینہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق، درجنوں ممالک کے شہریوں کو آن لائن اپلائی کرنے پر الیکٹرانک ویزا ملے گا، 190 سے زائد ممالک کے لئے ویزا شرائط نرم کر رہے ہیں، پالیسی کا جلد اعلان ہوگا۔

 

Advertisement