بچوں کے ہوم ورک پر پابندی لگانی چاہیے؟ نعیم الحق نے نئی بحث چھیڑ دی

Last Updated On 01 February,2019 04:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بچوں کے ہوم ورک پر پابندی لگانے کا سوال اٹھا کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا سکول کے بچوں کے ہوم ورک پر پابندی لگانی چاہیے؟

نعیم الحق نے لکھا کہ سکول میں 6 سے 8 گھنٹے گزارتے ہیں اور اس کے بعد 1 سے 2 گھنٹے ہوم ورک کو دیتے ہیں۔ ہوم ورک کرنے کے بعد بچوں کے پاس غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے وقت نہیں بچتا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نئی بحث چھیڑتے ہوئے لکھا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی نشوونما کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ بچوں کی تعلیم اور تربیت ساتھ ساتھ ہونی چاہیے۔ نعیم الحق نعیم الحق نے اس معاملے پر والدین اور اساتذہ سے بھی رائے مانگی ہے۔

 

 

Advertisement