پاکستان بناؤ سرٹیفیکٹس، منصوبے کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

Last Updated On 01 February,2019 05:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کی کامیابی کیلئے تحریک انصاف کو اندرون اور بیرون ملک بھرپور مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف منصوبے کی افادیت کے حوالے سے ملک کے اندر اور باہر بھرپور مہم چلائے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کی کامیابی کیلئے مہم میں سمندر پار پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی خصوصی ترغیب دلائی جائے گی۔ تحریک انصاف دنیا بھر میں منصوبے کی تشہیر کرے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پاکستان بناؤ سرٹیفیکٹس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔ منصوبے کے ذریعے تین اور پانچ سال کیلئے سرمایہ کاری ممکن ہو پائے گی جبکہ سرمایہ کاروں کو محفوظ منافع ملے گا۔
 

Advertisement