1 لاکھ 60 ہزار خفیہ اکاؤنٹس کی تفصلات ایف بی آر کو موصول

Last Updated On 02 February,2019 01:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرون ملک چھپائے گئے ایک لاکھ 60 ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو موصول ہوگئیں، 4 ہزار 800 اکاؤنٹس میں ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کر دی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق کئی اکاؤنٹس میں 10 لاکھ ڈالر سے زائد رقم بھی موجود ہے، پہلے مرحلے میں اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اکاؤنٹس کس کے ہیں اور رقم کہاں سے آئی، معلوم کیا جائے گا، اکاؤنٹس کے مالکان کو پہلے مرحلے میں نوٹس بھیجے جائیں گے، اکاؤنٹس کے مالکان نہ جواب نہ دیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔