رحیم یار خان: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، دل کا مریض زندگی ہار گیا

Last Updated On 04 February,2019 12:44 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث دل کا مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔ ڈاکٹر ہسپتال میں سوتا رہا، دنیا نیوز نے سوتے ہوئے ڈیوٹی ڈاکٹر کی ویڈیو حاصل کر لی۔

رحیم یارخان کے شیخ زاید ہسپتال میں محمد صدیق نامی شخص کو دل میں تکلیف کے باعث ایمرجنسی میں داخل کرایا تھا۔ ایمرجنسی میں رات دو بجے عملہ غائب ہو گیا اور ڈاکٹر سو کر نیند کے مزے لوٹتے رہے، ورثاء ڈاکٹروں کو ڈھونڈتے رہے کوئی نہیں ملا۔

ورثاء نے ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور سوتے ہوئے ڈاکٹر کی بھی ویڈیو بنالی۔ دنیا نیوز نے سوتے ہوئے ڈیوٹی ڈاکٹر کی ویڈیو حاصل کر لی۔ ڈپٹی ایم ایس نے اپنے موقف میں بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔