سیالکوٹ: کار کی ڈمپر سے ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے

Last Updated On 04 February,2019 01:50 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ کے قریب ڈسکہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 2 جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ڈسکہ روڈ موترہ اڈہ کے قریب سیالکوٹ سے آنے والی تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ڈمپرسے ٹکرا گئی۔ حادثے سے کار میں سوار 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین نوجوان جن میں 24 سالہ سلمان، 24 سالہ طیب اور 26 سالہ مزمل شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
 

Advertisement