'نوجوانوں کیلئے لون پروگرام، 6 ارب کے قرضے فراہم کئے جائیں گے'

Last Updated On 04 February,2019 01:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزرات صنعت پنجاب نے نوجوانوں کے لئے لون پروگرام کو حتمی شکل دیدی، مارچ کے پہلے ہفتے میں نوجوانوں کے لئے قرض پروگرام شروع کیا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو کاروبار کے لئے زیادہ سہولتیں دی جائیں گی۔

حکومت پنجاب کی وزارت صنعت نے اہم فیصلہ کر لیا۔ یونیورسٹیوں کے فارغ التحصل طلبا کے لئے لون پروگرام کو حتمی شکل دیدی۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے لیکر تیس لاکھ روپے تک کے قرضہ جات دیئے جائیں گے اور مجموعی طور پر پروگرام کے تحت چھ ارب روپے کے قرضہ جات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

وزیر صنعت پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین کو قرض پروگرام میں سپشل رعائتیں حاصل ہوں گی، آپریشنل کاسٹ لڑکوں کے لئے 7 فیصد، لڑکیوں کے لئے 6 فیصد ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ وز یر اعظم عمران خان کو پروگرام پر بریفنگ دیکر اصولی منظوری حاصل کر لی گئی۔

 

Advertisement