ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں خزانے کو 70 ارب کا نقصان ہوا: مراد سعید

Last Updated On 08 February,2019 03:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مراد سعید کا کہنا ہے ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں خزانے کو 70 ارب کا ٹیکا لگایا گیا، نواز شریف، احسن اقبال اور فرنٹ مین جاوید صادق نے کمپنی سے معاہدہ کیا، بڑے پروجیکٹ کمیشن بنانے کیلئے شروع کئے گئے۔

وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملتان تا سکھر منصوبے میں (ن) لیگ کی کارکردگی باعث تشویش ہے، ن لیگ نے بڑے منصوبے کمیشن کے لیے شروع کیے، قومی خزانے کو کم از کم 60 ارب نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے پیسے کو بے دردی سے لوٹا گیا، مسلم لیگ ن نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا، نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جاننا چاہتے ہیں، تین سال بعد سڑکوں کی تعمیر کیلئے قومی خزانے سے پیسے نہیں لیں گے۔

 

Advertisement