وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، 39 نکاتی ایجنڈے پر غور

Last Updated On 08 February,2019 02:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس جاری ہے، پنجاب کابینہ 39 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔

صوبائی کابینہ لوکل باڈیز قانون سازی کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرے گی، لاہور ایسٹرن بائی پاس کے لئے کابینہ این ایچ اے کو جانب سے زمین فراہم کرنے کی منظوری دے گی۔ پنجاب کابینہ دی پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کی بھی منظوری دے گی، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ اف کارڈ یا لو جی کے قیام کا معاملہ بھی کابینہ کے اجلا س میں زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے بارے میں متعدد امور کی منظوری دے جائے گی، پنجاب کی 7 پی ایچ ایز اتھارٹیز کے بورڈ اف ڈائریکٹر ز کے نامزدگیوں کی کابینہ منظوری دے گی، فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام کی تبدیلی اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے بارے منظوری دی جائے گی، پنجاب ریڈ زون کا معاملہ بھی عدالتی حکم کے تناظر میں کابینہ میں زیر غور آئے گا، اے سی ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے حوالے سے ایم او یو کی بھی منظوری دی جائے گی۔
 

Advertisement