تحفظات دور: ق لیگ کے باؤ رضوان نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

Last Updated On 08 February,2019 02:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحفظات دور ہونے کے بعد پنجاب حکومت اور اتحادی ایک پیج پر آگئے، مسلم لیگ ق کے باؤ رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

 مسلم لیگ ق کے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی باؤ رضوان نے وزارت کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر، چودھری مونس الہی اور دیگر صوبائی وزراء شریک تھے۔ حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کابینہ میں ق لیگ کے وزرا کی تعداد 2 ہوگئی۔

دوسری جانب حکومت پنجاب اور مسلم لیگ ق کے اختلافات دور ہونے کے بعد ناراض وزیر معدنیات عمار یاسر نے اپنا استعفی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمار یاسر عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچتے ہی استعفی واپس لیں گے۔

حلف برداری سے قبل گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیر اعلی عثمان بزدار، چودھری مونس الہی اور صوبائی وزیر باؤ رضوان نے ملاقات کی اور اتحادی امور کو مشاورت کے ساتھ مزید بہتر چلانے پر اتفاق کیا۔
 

Advertisement