گھپلے کا الزام،امیر مقام کا مراد سعید کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

Last Updated On 08 February,2019 06:14 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے الزامات پر وزیر مواصلات مراد سعید کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے امیر مقام پر الپوری بشام روڈ (این 90) کی تعمیر میں گھپلے کا الزام لگایا تھا۔ امیر مقام نے وکیل کے ذریعے مراد سعید کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ تمام الزامات جھوٹے، من گھڑت، بے بنیاد اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں خزانے کو 70 ارب کا نقصان ہوا: مراد سعید

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید نوٹس ملنے کے پندرہ روز کے اندر اپنے الزامات واپس لیں اور معافی مانگیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو مراد سعید کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا اور قانونی چارہ جوئی کے تمام اخراجات بھی مراد سعید سے ہی وصول کئے جائیں گے۔