کراچی میں قوم پرست رہنما کے قتل کیخلاف سول سوسائٹی سراپا احتجاج

Last Updated On 10 February,2019 10:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس کے سامنے مظاہرین کی نعرہ بازی، یو سی چیئرمین کی گرفتاری کا مطالبہ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پمفلٹ لگا کر شہریوں سے مدد مانگ لی۔

کراچی میں چھ فروری کو بھینس کالونی میں یو سی چیئرمین رحیم شاہ کی فائرنگ سے ارشاد رانجھانی کی ہلاکت کے خلاف گورنر ہاؤس کے قریب فوارہ چوک پر احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شریک تھیں جنہوں نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے روک دیا۔ مظاہرین ریڈ زون میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ یو سی چیئرمین کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیس کی تفتیش میں پولیس کے کردار کو واضح کیا جائے۔

کراچی سٹی الائنس اور فرینڈز آف لیاری کے کنوینر حبیب جان بلوچ نے بھی احتجاج میں شرکت کر کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

دوسری جانب پولیس نے معاملہ کی تہہ تک جانے کیلئے شہریوں سے مدد مانگ لی ہے۔ بھینس کالونی میں جائے وقوعہ پر پمفلٹ لگائے گئے ہیں جن میں علاقہ مکینوں سے بیان ریکارڈ کرانے یا شواہد پیش کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

 

Advertisement