کراچی میں جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

Last Updated On 14 February,2019 11:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) ملیر ندی پر جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل بنانے کے معاملے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کارروائی میں ایس ایس پی ساوتھ کے تعاون سے جگہ کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملیر ندی پر جانوروں کی آلائشوں اور چربی کے ذریعے چربی بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، جانورں سے تیل بنانے والے یونٹس سے بھاری تعداد میں جانوروں کی ہڈیاں، چربی، تیل اور دیگر آلائش برآمد کر کے نمونے تلف کر دیئےگئے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق تیل کی سپلائی شہر بھر میں کی جا رہی تھی، چھاپے کے دوران جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل اور گھی بنانے والی جگہ سے مالک کو ایس ایس پی ساوتھ کے تعاون سے گرفتار کر کے ایف آے آر درج کر دی گئی ہے۔