کراچی: سندھ میں ڈاکٹروں کا علاج چھوڑ کر احتجاج، عوام بھی بپھر گئے

Last Updated On 16 February,2019 03:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بھر میں تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کیلئے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، کراچی سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر بند ہیں۔ عوام بھی بپھر گئے، کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے باہر دھرنا دے دیا۔

سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کیلئے ہسپتالوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے سندھ حکومت نے وعدے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، محکمہ صحت نوٹیفکیشن جاری کرے ہم بائیکات ختم کر دیں گے۔

ادھر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر این آئی سی ایچ میں مریض بپھر گئے، قومی ادارہ برائے امراض قلب کے باہر مریضوں نے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے ڈاکٹرز کیخلاف رفیقی شہید روڈ بند کر دیا اور الزام عائد کیا ہے کہ ہڑتال کے باعث متعدد بچے جاں بحق ہو گئے۔