سانحہ ساہیوال کے ملزمان کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ

Last Updated On 21 February,2019 04:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جے آئی ٹی رپورٹ پنجاب حکومت کو جلد جمع کرائے جانے کا امکان، گاڑی سے فائرنگ کے شواہد نہیں ملے، اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، ذیشان پر اب بھی الزامات، تاہم خلیل کی فیملی کو بے گناہ قرار دیدیا گیا۔

سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ پنجاب حکومت کو جلد جمع کرائے جانے کاامکان ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ مقتول خلیل کی فیملی کو بچایا جا سکتا تھا۔ اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوت کیا۔ گاڑی سے فائرنگ کے شواہد نہیں ملے، ذیشان پر اب بھی الزامات برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذیشان گھر میں مشکوک افراد کو پناہ دیتا تھا۔ ذیشان کے فون میں مشکوک افراد سے رابطوں کے درجنوں پیغامات ملے۔

ذیشان کے بھائی احتشام نے بھی مشکوک افراد کے گھر آنے کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ بھی ذیشان ہی سے متعلق تھی۔ گرفتار 6 اہلکار ہی فائرنگ میں ملوث ہیں جبکہ گاڑی کے اندر سے فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔