اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے، نواز شریف

Last Updated On 26 February,2019 04:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو سلامت رکھے۔

مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں والد سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ نواز شریف نے ایل او سی پر بھارتی طیاروں کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کی حٖفاظت فرمائے، پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے۔

 مریم نواز نے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو سلامت رکھے، یہ ہمارا ملک ہے، مادر وطن ہے اور ہمارا گھر ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد، یہ زمیں مقدس ہے ،ماں کے پیار کی صورت۔
 

Advertisement