'کوئی یہ نہ بتائے کہ جنگ کیا ہوتی ہے، ہم 1979 سے حالت جنگ میں ہیں'

Last Updated On 23 February,2019 05:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کوئی یہ نہ بتائے کہ جنگ کیا ہوتی ہے، ہم 1979 سے حالت جنگ میں ہیں، پلوامہ حملے میں پاکستان ملوث ہے تو ثبوت دیں، بھارت الزام سے نکل کر دلائل اور ثبوت سے بات کرے۔

جامعہ پشاور کے ذیلی ادارے جناح کالج برائے خواتین میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں کروڑوں لوگ فٹ پاتھ پر سوتے ہیں لیکن بھارتی جنگی جنون ختم نہیں ہو رہا،مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے میں اگر پاکستان ملوث ہے تو ثبوت دیئے جائیں، بھارت الزامات کی بجائے دلائل اور ثبوت سے بات کرے، تحقیقات میں بھارت کو تعاون کی پیشکش کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنگوں سے تباہی اور امن سے خوشحالی آتی ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ امن کے داعی ہیں، ملک کی اکانومی بڑھ رہی ہے سیاحت کو فروغ ملا ہے، حکمران اور عوام سب جوابدہ ہیں۔

 

 

Advertisement